سائفر کیس کی سماعت ،صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرنے سے روکنے پرعمران خان مشتعل ہوگئے

سائفر کیس کی سماعت ،صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرنے سے روکنے پرعمران خان مشتعل ہوگئے

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی )سائفر کیس کی سماعت کےموقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرنے سے روکنے پرجیل حکام پر تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان مشتعل ہوگئے اور کہا کہ آپ مجھے روک نہیں سکتے ،یہ میرا حق ہے عدالت نے مجھے اسکی اجازت دی ہے،جائو کرو، جو کرنا ہے، ان کی تلخ کلامی پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات رانا رئووف بھی کمرہ عدالت پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کو سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرنےسے روکا گیا تو وہ برہم ہوگئے اور اونچی آواز میں بولنا شروع ہوئے تو ڈی آئی جی کو مداخلت کرنا پڑی اور کہا کہ آپ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو نہیں کرسکتے جیل ٹرائل پر سماعت کے بعد آپ کو بات کرنے کی اجازت نہیں جس پر سابق چیئرمین نے کہاکہ مجھے ہائی کورٹ نے اجازت دے رکھی ہے ڈی آئی جی نے کہا کہ ہمیں عدالت کی جانب سے ایسا کوئی حکم نہیں ملا ہے آپ عدالت سے دوبارہ رجوع کریں ۔ اس دوران جیل انتظامیہ نے میڈیا کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں