اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور ان کے گروپ نے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کوخط لکھ دیا۔ فواد چوہدری نے خط کے متن میں کہاہے کہ انتخابات آئین کی اس بنیادی ضمانت کو تہہ و تیغ کرتے ہوئے ہو رہے ہیں، قومی انتخابات کا کھیل اس طرح رچایا گیا کہ بقول وارث شاہ گلیاں ہو جان سنجیاں وہ مرزا یار پھرے ، ریاست کا اقتدار عوام کی امانت ہے ، ہمارا آئین یہ ضمانت دیتا ہے، اس اصول کو انتخابات کے ذریعے لاگو ہونا ہوتا ہے۔
