سیاست پر بحث وتکرار، باپ نے بیٹے کو گولیاں مار دیں

سیاست پر بحث وتکرار، باپ نے بیٹے کو گولیاں مار دیں

پشاور (کرائم رپورٹر ) خیبرپختونخوا میں سیاسی عدم برداشت کا ایک اور منہ بولتا ثبوت سامنے آگیا اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر باپ نے بیٹے کا قتل کردیا۔ تھانہ بڈھ بیرکی حدود میں ملزم اپنے بیٹے کو سیاست سے دور رہنے کی نصیحت کررہا تھا کہ اس دوران تلخ کلامی ہوگی جس پر ملزم نورالرحمان نے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول بیٹا بیرون ملک مزدوری کر رہا تھا اور 2 ماہ قبل وطن واپس آیا تھا، مقتول کے دیگر لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں