پاک ایران تعلقات کی بحالی پر سعودی عرب کا بیان بھی سامنے آگیا

پاک ایران تعلقات کی بحالی پر سعودی عرب کا بیان بھی سامنے آگیا

ریاض (فارن ڈیسک)پاک ایران تعلقات کی بحالی پر سعودی عرب کا بیان بھی سامنے آگیا اورسفارتی تعلقات کی بحالی ، کشیدگی میں کمی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امید کرتے ہیں پاکستان اور ایران اپنے تمام اختلافات پرامن وسائل، مکالمے کے ذریعے بین الاقوانی قانون کے بنیادی اصولوں کے مطابقاقوام متحدہ کے منشور اور حسن ہمسائیگی کے اصولوں کو مدنظر رکھ کر حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ باپ کی لاش کے پاس کئی روز سے بیٹھا بچہ بھی تڑپ تڑپ کر بھوک سے جاں بحق ہوگیا لندن(فارن ڈیسک)برطانیہ میں اپنے باپ کی لاش کے پاس کئی روز سے بیٹھا بچہ بھی تڑپ تڑپ کر بھوک سے جاں بحق ہوگیا جس کی خبر نے پورے برطانیہ کو ہلا کر رکھ دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شمالی انگلینڈ کے ساحلی علاقے سکیگنیس میں واقع ایک رہائشی اپارٹمنٹ میںدوسالہ برونسن بیٹرسبی اپنے 60سالہ والد کینتھ کے ساتھ اپارٹمنٹ میں مقیم تھا، بچے کی والدہ نے کچھ عرصہ قبل شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی تھی، مقامی سماجی خدمات کا محکمہ برونسن اور اسکے والد کی دیکھ بھال کر رہا تھا،بچے کے والد کینتھ 29دسمبر 2023 کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے جس کے بعد ان کا دو سالہ بیٹا تنہائی میں بھوک پیاس کے باعث باپ کی لاش کے پاس ہی تڑپ تڑپ کر مرگیا۔ رپورٹس کے مطابق اندوہناک واقعے کی اطلاع 9جنوری کو اس وقت ملی جب سماجی کارکن کی بار ہا ررپورٹ پر پولیس نے اپارٹمنٹ کے مالک سے چابی لے کر گھر کھولا تاہم اس وقت دونوں کو مردہ حالت میں پایا۔ بچے کی والدہ نے کہا کہ میرا سابق شوہر سے آخری رابطہ 27دسمبر کو ہوا تھا جبکہ بیٹے سے آخری بار ملاقات نومبر 2023 میں ہوئی، مقامی سماجی کارکنان میرے بیٹے کی موت کے ذمہ دار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں