سینئر قانو ن دان اعتزازاحسن نے اپنی سیاسی منز ل بارے دو ٹوک اعلان کردیا

سینئر قانو ن دان اعتزازاحسن نے اپنی سیاسی منز ل بارے دو ٹوک اعلان کردیا

لاہور(راحیل معاویہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سینئر قانو ن دان اعتزازاحسن نے اپنی سیاسی منز ل بارے دو ٹوک اعلان کردیا اور کہا ہے کہ پیپلزپارٹی میری فیملی ہے،خون میں دوڑتی ہے، پارٹی کو مجھ سے کوئی جدا نہیں کر سکتا،یادرہے کہ سردار لطیف کھوسہ بھی پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف کا حصہ بن چکے ہیں اور اعتزازاحسن وہ شخصیت ہیں جن کے بارے میں عمران خان بھی پارٹی میں لینے کی خواہش ظاہر کرچکے ہیں لیکن اب انہوں نے واضح اعلان کرکے تمام چہہ مگوئیاں ختم کردیں۔ پیپلزپارٹی کے جلسہ عام سے خطاب میں اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ یہاں دس سال پہلے وکلا تحریک کی قیادت کررہا تھا، مجھے باربارکہاجاتا تھا وکلا تحریک کی قیادت کرنی ہے توپیپلزپارٹی کوچھوڑکرآئو، میں کہتا تھا پیپلزپارٹی میری فیملی ہے، خون میں دوڑتی ہے، پیپلز پارٹی کو مجھ سے کوئی جدا نہیں سکتا، ماضی میں تصورپیدا کیا گیا جیسے میں پیپلزپارٹی میں نہیں ہوں، یہ تصور بالکل غلط تھا میں آپ کے سامنے ہوں، بلاول بھٹو اورآصفہ بھٹو کیساتھ کھڑا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو نے جب سے پیپلزپارٹی کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا تو کئی قسم کی بحث کوجنم دیاگیا، تاثر دیا گیا کہ بلاول بھٹو بزرگوں کو سیاسی جماعت سے نکالنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی کی حکومت 3مرتبہ آئی، کبھی یہ نہیں ہوا ایک ہی وزیراعظم ہو، یوسف رضا گیلانی، راجا پرویزاشرف وزیراعظم رہے اور اب بلاول کی باری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں