موسم کی خرابی کی وجہ سے نوازشریف کا لیہ کا دورہ دھرے کا دھرا رہ گیا

موسم کی خرابی کی وجہ سے نوازشریف کا لیہ کا دورہ دھرے کا دھرا رہ گیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد نواز شریف نے لیہ کا دورہ موسم کی خرابی کی وجہ سے منسوخ کردیا، انہیں لیہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرنا تھا۔
اس سے قبل حافظ آباد میں بھی نواز شریف نے جلسے سے مختصر خطاب کیا تھا جس میں بلند و بانگ دعوے نہیں کیے گئے تھے۔ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ مختصر خطاب کی ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ وہ فی الحال کوئی بیانیہ نہیں بنانا چاہتے اور آئندہ ماحول کو دیکھ کر اس بیانیے کیلیے گنجائش رکھنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں