لاہور (سٹاف رپورٹر) جی ون مارکیٹ جوہر ٹائون کے انتخابات میں پائنیر بزنس مین گروپ کے حمایت یافتہ امیدواروں نے میدان مارلیا اور عاصم سلیم چئیرمین اور ملک فیض صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انتہائی صاف شفاف انداز میں پولنگ ہوئی جس کے بعد جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن لاہور میں پائنیر بزنس مین گروپ اور نعیم میر گروپ کے حمایت یافتہ گروپ نے پیاف کے حمایت یافتہ گروپ حاجی اشفاق کو بدترین شکست سے دوچار کر دیا،ملک فیض الحسن نے پیاف کے حمایت یافتہ امیدوار حاجی اشفاق کو شکست دی ۔
پائنیر بزنس مین گروپ حمایت یافتہ گروپ نے 275 جبکہ پیاف کا حمایت یافتہ گروپ 190 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکا۔

ملک فیض الحسن کے صدر منتخب ہونے پر جوہر ٹاؤن جی ون مارکیٹ میں جشن منایاگیا اور چیئرمین پائنیر بزنس مین گروپ علی حسام اصغر اور سینئر تاجر رہنما حافظ سجادنے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباددی۔

اس موقع پر حافظ سجاد کاکہناتھاکہ ملک فیض الحسن کی جیت تاجربرادری کی جیت ہے،امید ہے ملک فیض الحسن جی ون مارکیٹ کی بہتری کیلئے دن رات کام کریں گے۔
