سرگودھا(نمائندہ خصوصی ) پاکستان میں 8فروری کوعام انتخابات شیڈول ہیں لیکن ایسے میں سرگودھا میں ایک امیدوار کے انتقال کرجانے کی وجہ سے متعلقہ حلقہ این اے پچاسی میں الیکشن ملتوی کردیئے گئے ۔ الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حلقے سے امیدوار صادق علی وفات پاگئے ہیں جس کی وجہ سے الیکشن ملتوی کیے جارہے ہیں اور دوبارہ انتخابات کا شیڈول بعد میں جاری کیاجائے گا۔
