لاہور (سٹاف رپورٹر) انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 (چھیالیس )سے لیگی رہنما کو مہنگی پڑگئی اور ضلعی مانیٹرنگ افسر نے انجم عقیل کو نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نوٹس کے متن میں کیاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن رولز کے مطابق گاڑیوں کی ریلی پر پابندی ہے،ریلی نکالنے سے پہلے انتظامیہ کو آگاہ کرنا ضروری ہے تاکہ انتظامیہ سکیورٹی انتظامات دیکھ سکے،امیدوارنے جی الیون، ایچ13 اور جی13 کے علاقے میں کار ریلی نکالی جس کے ثبوت موجود ہیں۔ نوٹس میں کہاگیا ہے کہ انجم عقیل خان 21 جنوری کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے سامنے پیش ہوکر وضاحت دیں۔
