چاردن کی مسلسل مندی کے بعد سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ڈالر بھی سستا

چاردن کی مسلسل مندی کے بعد سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ڈالر بھی سستا


کراچی (بزنس ڈیسک ) کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں چاردن کی مسلسل مندی کے بعد صبح سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، اسی طرح پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں بھی کمی دیکھی گئی ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق جمعہ کوپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کے بعد کے ایس انڈیکس 666 پوائنٹس بڑھ کر 63875 پوائنٹس پرپہنچ گیا،یو اے ای سے قرض رول اوور،آئی ایم ایف سے قسط وصولی کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 8 پیسے کی کمی ہوگئی جس سے انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 90 پیسے پر آگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں