اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مشتاق احمد خان بھی پاک ایران معاملے پر بول پڑے اور کہا کہ دونوں طرف سے حساب برابر ہوگیا،اب بس کیا جائے،اب دونوں کو ذمہ دار ہمسائیگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ پاکستا ن ٹائم کے مطابق ان کاکہناتھاکہ سفارتی ذرائع کو بحال کرنا چاہئے،ایک دوسرے کیساتھ بیٹھ کر بات جیت کرنی چاہیے اورالفاظ کی جنگ بھی ختم ہونی چاہیے ، کشیدگی دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں ہیں، ان کامزید کہنا تھاکہ بدقسمتی سے مسلمان ممالک کے میزائلوں کا رخ دشمن کی بجائے ایک دوسرے کی طرف ہے ۔
