تہران(فارن ڈیسک)پاکستان کی جوابی کارروائی میں سات افراد مارے گئے ہیں جس کی تصدیق ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے بھی کردی۔ ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی کاکہناتھاکہ ہلاک ہونے والے ایران کے شہری نہیں تھے، صوبے سیستان کے ڈپٹی گورنر علی رضا مرحمتی کا کہنا ہے کہ سروان شہر کے قریب صبح 4بج کر 5منٹ پر دھماکوں کی آواز سنی گئی تھی ۔
