لاہور (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا اور وہ کل حافظ آباد میں منعقد ہونیوالے جلسے سے خطاب کرکے اپنی اور پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔لیگی ذرائع کے مطابق اس دوران نوازشریف معاشی روڈ میپ پر مشتمل انتخابی بیانیہ لیکر میدان میں اتریں گے، مریم نواز بھی جلسے سے خطاب کریں گی۔
