لاہور (نمائندہ خصوصی ) انتخابی نشان ’بلا‘ چھننے کے بعد تحریک انصاف نے ایک بار ’انتخابی نشان‘ کیلئے عدالت جانے کا اعلان کردیااور تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ بلا ہم سے چھین لیا گیا لیکن اس کے بعد پارٹی رہنمائوں کو ایک جیسے انتخابی نشان نہ ملنے کا معاملہ عدالت میں لے جائیں گے۔ پاکستان ٹائم کے مطابق تیمور جھگڑا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ریٹرننگ افسران (آر اوز) کو ہدایت دی گئی ہے کہ تحریک انصاف کے امیدواران کو ایک انتخابی نشان نہ الاٹ کیا جائے،ایک جیسا انتخابی نشان ” نہ دینے کے معاملے کو عدالت لے کر جائیں گے اور کوشش کریں گے کہ تمام امیدواروں کو ایک جیسے نشانات ملیں ۔
