عالمی منڈی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

عالمی منڈی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (بزنس ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی اور پٹرول کی خریداری پر پریمیم میں بھی کمی واقع ہوئی جس کے بعد آئندہ 51 دن کیلئے پاکستان میں بھی پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہاہے تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران عالمی منڈی میں  پیٹرول کی قیمت 84 اعشاریہ 50 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 83 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے، اسی طرح ڈیزل 97 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 95 اعشاریہ 85 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں گرتی قیمتوں کے بعد پاکستان میں بھی واضح کمی کا امکان ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں