مرغی اور انڈہ دونوں ہی مزیدمہنگے ہوگئے

مرغی اور انڈہ دونوں ہی مزیدمہنگے ہوگئے

لاہور (بزنس ڈیسک )مرغی اور انڈہ دونوں ہی مزیدمہنگے ہوگئے، گوشت سات روپے فی کلو اور انڈہ دو روپے فی درجن مزید مہنگاہوگیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 400 روپے ہو گئی جبکہ پرچون میں فی کلو 415 روپے کلو ،زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں مزید 5 روپے اضافہ ہو گیاہے جبکہ گوشت سات روپے مہنگا ہونے کے بعد 602 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ انڈوں کی قیمت اضافے کے بعد 398 روپے فی درجن ہوگئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں