سڑک میں بنے گڑھے کا جمپ لگنے سےایمبولینس میں موجود مردہ قرار دیئےگئے شخص کی سانس چل پڑی

سڑک میں بنے گڑھے کا جمپ لگنے سےایمبولینس میں موجود مردہ قرار دیئےگئے شخص کی سانس چل پڑی

نئی دہلی (فارن ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ میں سڑک میں بنے گڑھے کا جمپ لگنے سےایمبولینس میں موجود مردہ قرار دیئےگئے شخص کی سانس چل پڑی، خاندان نے اس واقعہ کو ایک معجزہ قرار دیا ہے اور اب وہ اپنے پیارے کی جلد صحتیابی کی دعا کررہے ہیں۔ بھارتی میڈیاک ے مطابق ایک80 سالہ شخص کومردہ قرار دیا جا چکا تھا اور ان کی لاش کو ایمبولینس میں جب گھر لایا جارہا تھا تب وہ جمپ لگنے سے زندہ ہوگئے، درشن سنگھ برار کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا تھا۔ اہلخانہ کے مطابق درشن سنگھ برار کا پوتا ان کے ساتھ ایمبولینس میں تھا جس نے تمام واقعہ بیان کیا اور کہاکہ جیسے ہی ایمبولینس گڑھے سے ٹکرائی تو دادا کا ہاتھ ہلنے لگا، اس نے ان کے دل کی دھڑکن محسوس کرنے پر ایمبولینس ڈرائیور کو بتایا جس نے قریبی ہسپتال پہنچایا تو ڈاکٹرز نے درشن سنگھ کے زندہ ہونے کی تصدیق کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں