گجرات (وقائع نگار ) مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے محروم سابق وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال کا ردعمل بھی آگیا اور انہوں نے نواز شریف اور پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کردیا، ان کاکہناتھاکہ پارٹی کے ہر فیصلے کو من وعن قبول کرتا ہوں ،نواز شریف وزیراعظم ہاوس میں ہوں تو مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں۔ پارٹی قیادت کی طرف سے رابطے کے بعد چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ پارٹی اور بیانیہ بدلنا میری سیاسی تربیت کے خلاف ہے،پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ نواز شریف نے کیا اور اپنے قائد کا ہر فیصلہ قبول ہے،ن لیگ کے ساتھ وابستگی اپنے نظریے اورنواز شریف کے ویژن کی وجہ سے ہے، وفا غیر مشروط تھی اور غیر مشروط رہے گی۔
