لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) سیزن نائن کا شیڈول سامنے آگیا جس کے مطابق افتتاح 17 فروری سے لاہور سے ہوگا اور اختتام 17 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔ پہلے مرحلے میں میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔ 3 میچز راولپنڈی، 2 میچ لاہور اور 11 میچ کراچی میں ہوں گے، اس کے علاوہ لاہور اور راولپنڈی میں 9، 9 اور ملتان میں 5 میچ ہوں گے۔
