لاہور (سپورٹس ڈیسک) دورہ آسٹریلیاکے دوران پاکستانی بیٹر بابر اعظم بھی بھارتی کرکٹر مہندرسنگھ دھونی کے نقش قدم پر چل پڑے، بابراعظم کے لیے یہ دورہ ڈراﺅنا خواب ثابت ہوا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ مہندر سنگھ دھونی بھی آسٹریلیا میں کبھی کوئی شاندار کارکردگی نہ دکھاسکے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف تینوں ٹیسٹ میچز کی تمام 6 اننگز میں 21 کی اوسط سے 126 رنز بنا سکے، اس میں کوئی ففٹی شامل نہیں ہے،آسٹریلیا میں بابر اعظم کی مجموعی کارکردگی بھی قابل رشک نہیں، سال2016 سے ابھی تک 25.25 کی ایوریج سے 404 رنز بنائے ہیںجن میں ایک سنچری اور ایک ففٹی شامل ہے۔ اس سے قبل بھارت کے لیجنڈری کپتان مہندر سنگھ دھونی نے 2007 سے 2014 تک آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی 18 اننگز میں 19.43 کی کم ترین اوسط سے صرف 311 رنز اسکور کیے
