بیجنگ(ٹیکنالوجی ڈیسک)الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا نے چین سے لاکھوں گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان کردیا اور اس کی وجہ سیکیورٹی خدشات بتائے جارہے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اکتوبر 2022 سے 16 نومبر 2023 تک تیارکردہ ماڈل ایس اور ایکس کی7ہزار538 گاڑیوں کو فوری طور پرواپس منگوانے کا فیصلہ کیاگیا ہے اور خدشہ ہے کہ کاروں میں نقائص کی وجہ سے تصادم کے دوران گاڑیوں کے دروازے کھل سکتے ہیں جس سے حفاظتی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ ٹیسلاکی بیجنگ برانچ نے واپس منگوائی جانیوالی کاروں کے لیے اوور دی ایئر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے اوراپ ڈیٹس مفت ہوں گے۔
