اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان کے ایوا ن بالا میں انتخابات موخر کرنے کی قراردادمنظوری پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بیا ن بھی آگیا اور کہاہے کہ سینیٹ کی قرارداد کا الیکشن شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ قرار داد منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیاگیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے علاوہ کوئی احکامات الیکشن شیڈول پر اثر انداز نہیں ہوسکتے، عام انتخابات مقررہ تاریخ پر ہی ہوں گے ، قرارداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
