اسلام آباد(عدالتی رپورٹر)احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سنادیا اورکرپشن کیس میں مزید چھ روز کے لیے نیب کے حوالے کردیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فواد چوہدری کے خلاف جہلم میں تعمیری منصوبوں میں خوردبردکیس کی سماعت کی ج جس دوران نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ پہلے 14روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا تو 10روزہ جسمانی ریمانڈ ملا تھا، بینکنگ ریکارڈ منگوایا ہے جس پر خوردبرد کا شک ہوا ہے، کنٹریکٹر کو بھی 2جنوری کو طلب کیاگیاہے، ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے لہذا مزید 10روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاکہ تفتیش مکمل کرسکیں۔ بعدازا ں عدالت نے فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے نیب کے حوالے کردیااور ہدایت کی ہے کہ تفتیش مکمل کرلیں ،وکلا سے ملاقات بھی کرائیں۔
