عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈارکو  لاہور سے گرفتارکرلیاگیا

عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈارکو  لاہور سے گرفتارکرلیاگیا

 سیالکوٹ، لاہور (کرائم رپورٹر)پولیس کو مطلوب تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے،وہ عثمان ڈار کے بھائی ہیں۔   تحریک انصاف کے ترجمان نے بتایاکہ  عمر ڈار کو لاہور میں ریسٹورنٹ سے گرفتار کیا گیا جبکہ پولیس کاکہنا ہے کہ عمر ڈار 9مئی مقدمات میں اشتعال انگیزی، ریاست مخالف نعرے بازی کے 5مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں۔ ادھرعمرڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے ویڈیو پیغام میں الزام لگایا کہ انہیں الیکشن سے روکنے کیلئے عمر ڈار کو اغوا کیا گیا اور اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ میں عمر ڈار کے مبینہ اغوا کیخلاف درخواست دائر کردی گئی اور استدعا کی گئی ہے کہ  عدالت عمر ڈار کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں