عمران خان کا مستقبل گیا ہو گا؟ ارشاد بھٹی نے پیشگوئی کر دی

عمران خان کا مستقبل گیا ہو گا؟ ارشاد بھٹی نے پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(وقائع نگار)سینئر صحافی وی تجزیہ کارارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ کوئی انہونی نہ ہو جائے تو عمران خان مجھے اگلے 2 تین سال تک جیل میں ہی نظر آتے ہیں۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق ہم نیوز کے پروگرام ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ مجھینہیں لگتا کہ تحریک انصاف اتنی میجورٹی کیساتھ جیت جائے اور حکومت بنا لے۔انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کیلئے یہی بہت ہے کہ وہ خیبر پختونخواہ میں حکومت بنائے اور قومی اسمبلی میں پہلے تین نمبروں میں سے کسی پر آجائے لیکن یہ بھی ہو سکتا ہے کہ بلا چل جائے اور ووٹر نکل آئے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ووٹر نہ بھی نکلے یہ دونوں صورتیں ہو سکتیں ہیں۔ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ میں شروع دن سے اس حق میں نہیں ہوں کہ جو لوگ 9 مئی کے واقعات میں ملوث تھے کسی ایک شخص کو بھی رعایت نہیں ملنی چاہیے انہیں سزا ہونے چاہیے۔لیکن میں یہ کہنا چاہوں گا کہ پاکستان تحریک انصاف کی پوری جماعت سانحہ 9 مئی میں ملوث نہیں تھی، پونے دو کروڑ ان کے ووٹر ہیں،وہ ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، جو عدالتوں سے بری ہو جاتا ہے اسے سیاست کرنے کا پورا حق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں