پشاور (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف نے بلے کا نشان واپس لینے کے لیے بڑا اعلان کردیا اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ سنادیا۔ پارٹی کے مرکزی ترجمان معظم بٹ نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف کل پشاور ہائیکورٹ جائیں گے اور اس سلسلے میں پٹیشن تیارکرلی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ غیر متعلقہ شخص کی درخواست پر انتخابی نشان واپس لینا غیرقانونی ہے۔ یادرہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہ کرانے پربلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا اور چیئرمین بیرسٹر گوہر پارٹی کے چیئرمین بھی نہیں رہے
