پیپلز پارٹی سے ناراضی ، نگہت اورکزئی نے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان کر دیا

پیپلز پارٹی سے ناراضی ، نگہت اورکزئی نے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان کر دیا

پشاور(سٹاف رپورٹر)نگہت اورکزئی مخصوص نشستوں کے لیے ترجیح نہ دینے پر پارٹی سے ناراض ہو گئیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مخصوص نشستوں میں ترجیحی بنیادوں پر نام نہ ہونے کی وجہ سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے پیپلزپارٹی کی طرف سے جمع ہونیوالی فہرست میں پہلے نمبر پرعاصمہ عالمگیر جبکہ نگہت اورکزئی کا نام چھٹے نمبر پر موجو د تھا،یادرہے کہ نگہت اورکزئی پہلے بھی تین بار ایم پی اے رہ چکی ہیں۔ نگہت اورکزئی کاکہناتھاکہ صوبائی قیادت نے میرے ساتھ مذاق کیا ہے، میں نے قومی اسمبلی کے لئے کاغذات جمع ہی نہیں کروائے، صوبائی اسمبلی کے لیے جمع کروائے جانے والے کاغذات نامزدگی واپس لے رہی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں