الیکشن کی تیاریاں، امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے آن لائن سہولت مرکز قائم کر دیاگیا

الیکشن کی تیاریاں، امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے آن لائن سہولت مرکز قائم کر دیاگیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)عام انتخابات 2024کے لیے کاغذات نامزدگی کے بعد جانچ پڑتال کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے آن لائن سہولت مرکزبھی قائم کر دیا گیا ہے ، یہ مرکز الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں بنایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے ترجمان نے پاکستان ٹائم کو بتایاکہ سہولت مرکز کی معاونت نادرا، نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر اور سٹیٹ بینک کر رہے ہیں جہاں  امیدواران کے کوائف ضروری کارروائی کیلئے متعلقہ اداروں کو بھجوائے جا رہے ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایاکہ امیدواروں کی فہرست کا اجرا 24دسمبر 2023 کو ہوچکاہے، نادہندہ امیدواران کو ہدایت کی گئی ہے کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران 25تا 30دسمبرمتعلقہ ریٹرننگ افسرکے دفتر سے رجوع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں