لیاری (وقائع نگار)لیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اور سابق رکن سندھ اسمبلی جاوید ناگوری گدھا گاڑی پر کاغذات جمع کرانے پہنچ گئے۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق پی پی رہنما جاوید ناگوری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 106 سے کاغذات جمع کرائے۔ الیکشن 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مشکل مرحلہ مکمل ہوگیا۔قومی اور صوبائی نشستوں کے لیے امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔اتوار کی چھٹی کے باوجود ملک بھر میں تمام ریٹرننگ، اسسٹنٹ افسران اور عملہ آر او آفس میں حاضر رہے۔اس موقع پر ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔اس سے قبل 2018 میں جمشید دستی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے گدھا گاڑی پر ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچے تھے جبکہ گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری انجم اقبال نے اپنے سپورٹرز کے ہمراہ گدھے پر بیٹھ کر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔اس موقع پر پی پی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری نے کہا تھا کہ وہ غریبوں کی شان بڑھانے کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے گدھا گاڑی پر آئے ہیں۔
