نوشہرہ (وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ سابق حکومتوں کے سربراہان نے اقتدار کی خاطر عوام کو بے وقوف بنایا، آصف علی زرداری، نواز شریف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سب پر بازی لے گئے، جنہوں نے چور چور کا شور مچایا، لیکن اس نیخود چوری کی انتہا کر دی، بانی پی ٹی آئی اپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں۔پرویز خٹک نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی دلدل میں دھنستے جا رہے ہیں، اپنے زور بازو پر خیبر پختونخوا کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔
