مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے این اے 130سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے این اے 130سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے این اے 130سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ لوٹ مار کی نہیں بلکہ خدمت کی سیاست کررہی ہے۔ہم پاکستان میں الزامات کی سیاست بجائے حقیقی جمہوری سیاست کرکے ہیں۔ہم خدمت کی سیاست کرکے عوام میں شعور بیدار کررہے ہیں۔ہمیں عوام اور اللہ تعالیٰ کی ذات پر بھروسہ ہے 8 فروری کو ہم کامیاب ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم کے کارکنان کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو قافلے کی صورت میں ریٹرننگ آفیسر دفتر پہنچے۔جہاں کارکنان کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔خالد مسعود سندھو کا مزید گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں جاری گندی الزامات کی سیاست کو تبدیل کرنے آئے ہیں۔ ہمارا مشن بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا اسلامی فلاحی پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں