مرغی سستی، انڈے مزید مہنگے ہوگئے

مرغی سستی، انڈے مزید مہنگے ہوگئے

لاہور (بزنس ڈیسک ) صوبائی دارلحکومت میں برائلر مرغی سستی ہو گئی تاہم انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھاگیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق پانچ روپے کمی کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 307 روپے کلو ہے جبکہ پرچون میں زندہ مرغی 319 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، اسی طرح گوشت کی قیمت میں 7 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعدگوشت 463 روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہا ہے۔ مرغی اور گوشت کی قیمت کے برعکس انڈوں کی فی درجن قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے انڈے 362 روپے فی درجن ہو گئے ہیں، دکاندار حضرات پینتیس روپے یا اس سے زائد ایک انڈہ بیچ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں