جہلم(کرائم رپورٹر ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے ضلع کچہری آئے ا ن کے بھائی فراز چوہدری کو گرفتار کر لیا گیا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق فراز چوہدری ضلع کچہری میں اپنے بھائی کے کاغذات جمع کرانے آئے تھے جب انہیں گرفتار کیاگیا، گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
