الیکشن کی گہماگہمی،چوہدری نثار علی خان نے وہ فیصلہ سنا دیا جس کا سب کو انتظار تھا

الیکشن کی گہماگہمی،چوہدری نثار علی خان نے وہ فیصلہ سنا دیا جس کا سب کو انتظار تھا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی اپنا سیاسی فیصلہ بالآخر سنادیا ہے اوروہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ سابق وفاقی وزیر کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 54سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ،یہ کاغذات ان کے تجویز کنندہ ملک سعید نواز نے حاصل کیے،وہ دو حلقوں  این اے 53اور این اے 54سے آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔ اس سلسلے میں ذرائع کامزید کہناتھاکہ چوہدری نثار علی خان عملی سیاست میں جلد ہی آئیں گے اور جلسہ و کارنر میٹنگز شروع کردیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں