نئی دہلی(فارن ڈیسک) میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوجانا کسی حدتک معمول سمجھاجاتا ہے لیکن بھارت میں چائے بنانے پر جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ شورہ نامدار بیوی کا گلہ کاٹ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق غازی آباد کے علاقے میں شوہر دھرم ویر اور ان کی اہلیہ سندری کے درمیان چائے بنانے پر جھگڑا ہوا اور دھرم ویر نے طیش میں آکر اپنی بیوی کے گلے پر تیز دھار آلے سے تین سے چار وار کیے،بیوی پر حملہ کرنے کے بعد دھرم ویر موقع سے فرار ہوگیا جبکہ بیٹے کی جانب سے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی اور شکایت درج کروائی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس کے پہنچنے پر خاتون دم توڑ چکی تھی، لاش کو تحویل میں لیا گیا اور چھاپوں کے دوران ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
