فواد چوہدری 2024 کا الیکشن جیل سے لڑیں گے، فیصل چودھری نے واضح اعلان کر دیا

فواد چوہدری 2024 کا الیکشن جیل سے لڑیں گے، فیصل چودھری نے واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(وقائع نگار)فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری 2024 کا الیکشن جیل سے لڑیں گے۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران فیصل چوہدری نے فواد چوہدری کے الیکشن لڑنے کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری 8 فروری 2024 کا انتخاب کس سیاسی جماعت سے لڑیں گے یہ سب کیلئے سرپرائز ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کل فواد چوہدری کی اینٹی کرپشن کیس میں ضمانت ہو گئی ہے اور آج نیب نے معاملات شروع کردیے ہیں۔فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ عدالت سے فواد چودھری کے اوپن ٹرائل کیلئے درخواست کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں