نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی سرکار نے ٹیلی کمیونیکیشن بل 2023کو منظور کرنےکی تیاری کر لی ،منظوری کے بعد سرکار کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو اپنی مرضی سے بند کر سکتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بل کی منظوری کے بعد بھارت میں ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی سے اختیارات لے لیے جائیں گے ،ٹیلی کام کمپنیوں اور سوشل میڈیا صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ،مودی سرکار اس سے قبل بھی آزادی صحافت پر کئی حملے کر چکی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں خواتین کی 23پناہ گاہیں بند،تحفظ کے نام پر جیل بھیجا جانے لگا