لاہور (کرائم رپورٹر) نظربندی کالعدم ہونے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو جیل سے رہا کردیا گیا جس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت کاکہناتھاکہ الیکشن لڑیں گے اور زور سے لڑیں گے، سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی طرح جیل جانے کی روایت پوری ہو گئی ہے ۔ یادرہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں ان کی 3ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی تھی جس کے بعدعدالت نے ان کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیکر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا تھا۔
