اسلام آباد (عدالتی رپورٹر )حلقہ بندیاں تبدیل کرنے کے بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نیب کی اپیل سپریم کورٹ نے منظور کرلی اور عدالت عالیہ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے 3 رکنی بینچ نے جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں کوئٹہ کی 2 صوبائی نشستوں پرحلقہ بندیوں کے خلاف درخواست پر بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور کہاہے کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقہ بندیوں پر اعتراض نہیں اٹھایا جا سکتا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کی اپیل بھی منظور کرلی۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ الیکشن کمیشن کا سب سے بڑا امتحان ہے کہ 8 فروری کو انتخابات شفاف ہوں، جب الیکشن شیڈول جاری ہوجائے تو سب کچھ رک جاتا ہے۔
