نئی دہلی (فارن ڈیسک ) بھارت میں ناخلف بیٹے نے پیسے نہ ملنے پر ماں کی جان لے لی اورپھر لاش کو سوٹ کیس میں بند کرکے دوسری ریاست میں جا کر پھینک دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ضلع حصار میں بیٹے نے اپنی ماں سے 5 ہزار بھارتی روپے مانگے اور انکار پر تلخ کلامی بھی ہوگئی جو اس قدر بڑھی کہ بیٹے نے ماں کا گلہ دبا کر قتل کر دیا اور پھر لاش کو چھپانے کیلئے اسے سوٹ کیس میں ڈال دیا۔ پولیس کے مطابق بیٹے نے سوٹ کیس لیا اور ٹرین میں بیٹھ کر دوسری ریاست آندھرا پردیش کے علاقے سنگم میں پھینک دیا۔ پولیس نے بتایا کہ معمول کے مطابق دوران گشت پولیس نے ایک سوٹ کیس کو پایا جسے کھول کر دیکھا تو اس میں ایک خاتون کی لاش موجود تھی، خاتون کی شناخت پرتیما دیوی کے نام سے ہوئی جو کاٹن کی فیکٹری میں کام کرتی تھی جبکہ بیٹے کی شناخت ہمانشو کے نام سے ہوئی جس کی عمر 21 سال ہے۔
