نیو یارک(فارن ڈیسک)ٹیسلا اوراسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک اور دنیاکے امیر ترین لوگوں میں سے ایک ایلون مسک نے امریکی ریاست ٹیکساس میںاپنی ایک یونیورسٹی کھولنے کی تیاری شروع کردی اور ٹیکس دستاویزات کے حوالے سے معلوم ہوا کہ مسٹرمسک نے اس مقصد کے لیے 10کروڑ ڈالرز اپنے فلاحی ادارے دی فائونڈیشن کو عطیہ کیے ہیں جس سے آسٹن میں ایک پرائمری و سیکنڈری سکول کھولا جائے گا جسے بعد میں یونیورسٹی کی شکل دی جائے گی۔ دی فائونڈیشن کے مطابق مجوزہ سکول میں مالی مشکلات کو طالبعلموں کے لیے رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا، اگر کسی غریب طالبعلم کو ضرورت ہوگی تو اس کے اخراجات دستیاب وسائل سے پورے کیے جائیں گے۔
