سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوگیا

سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوگیا


  کراچی (کامرس ڈیسک) کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی  سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوگیا اور 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے ہوگئی۔ گولڈمارکیٹ کے ذرائع کے مطابق  پاکستان میں فی تولہ سونا مزید تین سو روپے مہنگا ہوا ہے ،  24کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 300 اضافے سے 2  لاکھ 18 ہزار 600 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے ایک لاکھ  87  ہزار 414 روپے ہو گئی۔ یادرہے کہ گزشتہ روز بھی تقریباً پانچ ہزار روپے فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں