ریاض (فارن ڈیسک) سعودی عرب کے شہزادے بندر بن محمد بن سعود انتقال کر گئے،وہ کچھ عرصے سے کافی علیل اور زیر علاج تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق شہزادہ بندر بن محمد سعودی عرب میں کھیلوں کے انعقاد کے حوالے سے بہت زیادہ سرگرم تھے، وہ 1996 سے 2000 تک الہلال فٹبال کلب کے صدر بھی رہے ہیں۔
