جعلی ادویات بنا نیوالی فیکٹری پرچھاپہ ،مالک اور5 ملازم گرفتار

جعلی ادویات بنا نیوالی فیکٹری پرچھاپہ ،مالک اور5 ملازم گرفتار

کراچی (نیوزرپورٹر)ڈریپ ٹیم نے کراچی میں جعلی ادویات بنانے والے کارخانے پرچھاپہ مار کر بڑی مقدار میں جعلی ادویات برآمد کرلیں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ڈریپ ٹیم نے کراچی میں جعلی ادویات بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مارا، جہاں غیر قانونی طور پرالپائن، ایلکون، ٹرائیگون وغیرہ بنائی جا رہی تھیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ چھاپے میں بڑی مقدار میں جعلی ادویات برآمد کرتے ہوئے مالک اور پانچ ملازم گرفتار کیے گئے جبکہ جعلی ادویات کے سیمپل لیبارٹری میں بھجوا دیئے گئے ہیں۔نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ جعلی ادویات میں ملوث عناصر انسانیت کے دشمن ہیں، جعلی ادویات کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی کمپنی آرامکو کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کامعاہدہ طے پاگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں