اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس قاضی فائز نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل کونسل کا اجلاس جمعرات کو ججز بلاک کے کانفرنس روم میں بلایا گیا ہے ،سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل نے پانچوں ممبران کو نوٹس بھجوا دیے ،اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات کے معاملے پر غور کیا جائے گا ۔
