اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس13دسمبر کو طلب کر لیا گیا ،اہم فیصلے متوقع ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نگران وزیراعظم کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا جس میں معاشی اور امن و امان کی صورتحال زیر غور آئے گی ،کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں افغانوں کا انخلا ،ٹیلی کمیونیکیشن کے ایم ڈی کا معاہدہ ختم کرنا ،ایم ڈی کورنگی فشریز کی تعیناتی اورقومی خلائی پالیسی کی منظوری شامل ہے ۔
