کراچی (کامرس ڈیسک) سونے کی قیمت آج ہزاروں روپےکم ہوگئی ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 84 ہزار 842 روپیکا ہوگیا ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کے دام 26 ڈالر کم ہوکر 2004 ڈالرفی اونس ہے۔
