سرگودھا(کرائم رپورٹر)85جھال کے قریب ٹریفک حادثے میں معروف عالم دین مولانا بشیر الدین سیالوی سمیت تین افراد شہید ہوگئے، مرنیوالوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ پولیس کے مطابق دوکاریں آپس میں ٹکرائی ہیں جس کے نتیجے میں جان کی بازی ہارنے والوں میں مولانا بشیر الدین سیالوی، حسنین نواز اورایک خاتون شامل تھی۔مولانا بشیر الدین سیالوی سلانوالی مدرسے کے مہتمم اور معروف عالم دین مولانا اشرف سیالوی کے صاحبزادے تھے،مولانا بشیر الدین سیالوی اپنی فیملی کے ہمراہ سرگودھا جا رہے تھے۔
