اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی )الیکشن کے بعد مولانافضل الرحمان کو ملنے والے ممکنہ عہدے بارے بڑادعویٰ سامنے آگیا اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں اکثریت پیپلزپارٹی کی ہو یا ن لیگ کی پاکستان کے صدر مولانا فضل الرحمان بنیں گے۔ حافظ حمد اللہ کا کہنا تھاکہ جب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)بنی تو صدارت مولانا فضل الرحمان کو دی گئی،مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے صدربن سکتے ہیں تو صدرمملکت بھی بن سکتے ہیں۔
