نیویارک (فارن ڈیسک)سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسینجربھی 100برس کی عمر میںچل بسے،ان کاانتقال ان کی رہائشگاہ کنیکٹی کٹ میں ہوا۔ یادرہے کہ ہنری کسنجر 100برس کی عمر میں آخری وقت تک انتہائی فعال رہے اور وائٹ ہائوس کے اجلاسوں میں شریک ہوتے رہے، آنجہانی نے رواں برس جولائی میں بیجنگ کا دورہ کیا تھا جہاں ان کی ملاقات چینی صدر شی جن پنگ سے ہوئی۔ہنری کسینجر کو امریکی خارجہ پالیسی کی طاقت کا مرکز تصور کیا جاتا تھا۔
